• news

پنجاب کے سرکاری سکولوں میں یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور(آن لائن) پنجاب بھر میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون 2015ء سے ہونگی۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن نے موسم گرما کی چھٹیوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس سے نجی تعلیمی اداروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ان چھٹیوں میں لگائے جانے والے سمر کیمپ کی فیس نہیں لیں گے۔ فیس لینے والے نجی تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ سمر کیمپ کیلئے زبردستی فیسیں وصولی کو روکا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن