غیر ضروری منصوبوں پر کام کرنے کی بجائے عوامی فلاح کے منصوبوں کو مکمل کیا جائے: ثمینہ گھرکی
لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ پہلے بھی کہا تھا اور اب بھی کہتے ہیں کہ غیر ضروری منصوبوں پر کام کرنے کی بجائے عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو مکمل کیا جائے اگر غیر ضروری منصوبوں پر کام کرنے کی بجائے قوم کا یہی سرمایہ ریسکو 1122 اور فائر بریگیڈ جیسے اہم شعبوں کو اپ گریڈ کیا جائے تو قیمتی انسانی جانوں کو آگ سے جھلسنے جیسے واقعات سے بچایا جا سکتا ہے۔ حقائق نے بتایا ہے کہ شادباغ میں بچوں کی آگ سے ہلاکت بروقت فائر بریگیڈ کی موٹریں نہ چلنے اور آگ بجھا نے کے آلات نہ ہونے کی وجہ سے ہوئی ہے۔