• news

اللہ سے بغاوت کرنیوالوں کیلئے دنیا و آخرت میں تباہی کے سوا کچھ نہیں، وسیم اختر

لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ خدمت خلق کے ذریعے ہی رضائے الٰہی کا حصول ممکن ہے، اللہ سے بغاوت کرنے والوں کے لئے دنیا و آخرت میں تباہی کے سوا کچھ نہیں، آج ضرورت اس امر کی ہے کہ اسلام کے نام پر حاصل کیے گئے ملک میں اللہ اور اس کے رسولؐ کا نظام رائج کیا جائے، وہ وقت دور نہیں جب پاکستان میں بھی دینی جماعتیں بر سراقتدار آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سیکولر قوتوں نے ہمیشہ عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے اوراب بھی ملک کے اسلامی تشخص کے خلاف متحد ہوچکی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن