• news

اعزاز احمد آذر کا ختم قل

لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف شاعر‘ ادیب اور ٹی وی کمپیئر اعزاز احمد آذر کا ختم قل گذشتہ روز ان کی رہائش گاہ پر ہوا۔ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی ہوئی۔ ختم قل میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے  تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔ شرکاء میں سی پی این ای کے صدر مجیب الرحمان شامی‘ چیئرمین لاہور آرٹس کونسل (الحمرا) عطاء الحق قاسمی‘ سابق وفاقی سیکرٹری شہزاد قیصر‘ محمد امجد شاہین‘ مدثر اقبال بٹ‘ جان کاشمیری‘ معروف قانون دان عابد حسن منٹو‘ محمد امجد شاہین‘ ڈاکٹر رشید زئی‘ افتخار مجاز اور حیات سیف شامل تھے۔

ای پیپر-دی نیشن