• news

شیخوپورہ کو پسماندگی سے نکال کر ترقی یافتہ بنانا مشن ہے: عارف سندھیلہ

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر محمد عارف خان سندھیلہ ایم پی اے نے کہا ہے کہ شیخوپورہ کو پسماندگی سے نکال کر ترقی یافتہ بنانا میرا خواب تھا جس کی باقاعدہ طور پر بنیاد رکھ دی ہے شیخوپورہ کے علاقہ شیش محل کو حقیقی معنوں میں ’’شیش محل ‘‘ بنانے کیلئے خطیر رقم خرچ کی جائیگی جبکہ غریب آباد ، عطاء آبا د، علامہ مشرقی پارک میں بھی ترجیحی بنیادوں پر کام شروع کروایا جارہا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے یہاں پی سی سی اور سیوریج سسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چودھری ابوبکرہنجرا، شاہد علی گجر، رانا شبیر حسین ، میاں شہزاد ، عاشق سلوترا، چودھری انوار گجر ، ملک شبیر حسین ، سید زاہد صدیق شاہ ودیگر بھی موجودتھے عارف خان سندھیلہ نے کہاکہ شیخوپورہ کا پوش ترین علاقہ گھنگ روڈ کئی دہائیوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھا وہاں کے مکین نقل مکانی پر مجبور تھے آج وہاں پر پی سی سی اور سیوریج سسٹم مکمل ہورہا ہے اسی طرح ہائوسنگ کالونی ، برج والا روڈ ، خان کالونی میں کام شروع کروا دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن