جامعہ ہجویریہ کی اپ گریڈیشن کیلئے مختلف اقدامات کی منظوری
لاہور (خصوصی نامہ نگار) حضرت داتا گنج بخشؒ کے آستاں پر قائم، درسگاہ جامعہ ہجویریہ کی اپ گریڈیشن کے لیے چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب محمدشہر یار سلطان نے خصوصی احکام صادر کر دیئے ہیں۔ جس کے مطابق جامعہ ہجویریہ میں عصری علوم بالخصوص انگریزی و ریاضی وغیرہ کی تدریس کے لیے گریڈ 16 کی ایک اور گریڈ 14 ایک آسامی مختص کی گئی ہے، جبکہ طلبہ کی استعداد کار کو بڑھانے کے لیے جدید قسم کی کمپیوٹر لیب اور لینگوئج لیب قائم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ تعلیمی وظائف جن کی تعداد 100 تھی، کو بڑھا کر 200 کر دیا گیا ہے۔ جبکہ پرنسپل جامعہ ہجویریہ کی آسامی کو سکیل 16 سے اَپ گریڈکرتے ہوئے سکیل 17 میں کر دیا گیا ہے۔