• news

سنی اتحاد کونسل نے بجٹ تجاویز وزیراعظم اور وفاقی وزیر خزانہ کو ارسال کر دیں

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے نئے بجٹ کیلئے سنی اتحاد کونسل کی طرف سے بجٹ تجاویز وزیراعظم اور وفاقی وزیر خزانہ کو ارسال کر دی ہیں۔ سنی اتحاد کونسل کی تجاویز میں کہا گیا ہے کہ نئے بجٹ میں بڑے سرکاری  افسروں کی تنخواہیں کم کر کے چھوٹے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔ حکومتی اخراجات میں 10 فیصد کمی کی جائے۔ ٹیکس نیٹ کا دائرہ کار وسیع کیا جائے۔ قومی آمدنی کا کم از کم 5 فیصد تعلیمی بجٹ کیلئے مختص کیا جائے۔ کم آمدنی والوں کو ریلیف دینے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔ غیر پیداواری سرکاری اخراجات میں نمایاں کمی کی جائے۔  آبی ذخائر کی تعمیر کیلئے خصوصی فنڈز مختص کئے جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن