ختم نبوت کے تحفظ کا کام کرنے والے حضورؐ کی ذات کے نگہبان ہیں: علما
لاہور (خصوصی نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام ختم نبوت تربیتی نشست اعوان ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوئی صدارت بزرگ عالم دین مولانا قاری ظہورالحق نے کی۔ تربیتی نشست سے عبدالنعیم، مولانا سعید وقار، مولانا مقصود احمد ودیگر علماء کرام نے خطاب کیا۔ مولانا قاری ظہورالحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیا دی اور اساسی عقیدہ ہے عقیدہ ختم نبوت، قرآن مجید کی ایک سو آیات مبارکہ اور دوسو دس احادیث سے ثابت ہے۔ مولانا عبدالنعیم نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ کرنے والے حضورؐ کی ذات کے نگہبان اور چوکیدار ہیں، نئی نسل اپنا ایمان بچانے کے لیے غلط عقائدکے بارے میں آگاہی حاصل کرے۔