ملک میں دہشت گردی کی بڑی وجہ فرسودہ نظام ہے: محمد احمد لدھیانوی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر خادم حسین ڈھلوں نے کہا کہ ملک میں انتہا پسندی اور دہشت گردی دینی مدارس اور مساجد سے نہیں بلکہ ملک کے غلط نظام سے جنم لے رہی ہے، حکمرانوں کی عدم سنجیدگی کے باعث آج بیرونی دشمن ہمارے گھروں تک پہنچ چکے ہیں، مدارس سے پڑھا نوجوان کبھی غدار وطن نہیں ہو سکتا، نیشنل ایکشن پلان کے وقت دینی جماعتوں کا مطالبہ کہ دہشت گردی کے خاتمہ میں تفریق ختم کی جائے، سیاسی اور مذہب کے نام پر دہشت گردی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی سے ہی امن کا قیام ممکن ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کو چاہیے کہ سابق صدر مرسی کے معاملہ کو عالمی سطح پر اٹھایا جائے۔