الیکشن کمشن نے عمران کیخلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس واپس لے لیا
اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمشن نے عمران خان کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس واپس لے لیا، عمران نے انتخابی مہم کے سلسلہ میں جلسے منسوخ کردیئے تھے۔ ریٹرننگ افسر ہری پور کو ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کی یقین دہانی بھی کروادی۔ الیکشن کمشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جاری نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر ہری پور کی جلسہ منسوخی کی تصدیق کے بعد الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن واپس لیا ہے۔ عمران خان کو الیکشن کمیشن نے پیرکے روز ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اکیس مئی کو طلب کیا تھا۔