• news

اسلام آباد سے گلگت جانیوالے طیارے میں آگ لگ گئی

اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد سے گلگت جانیوالے جہاز میں پرواز سے قبل آگ لگ گئی۔ گورنر گلگت بلتستان سمیت 40 مسافروں کو ایمرجنسی دروازے سے باہر نکالا گیا۔ منگل کو اسلام آباد سے گلگت جانے والی پرواز پی کے 607 انجن میں آگ لگنے کے باعث تاخیر کا شکار ہو گئی۔ جہاز کے انجن میں آگ لگنے کے باعث پرواز منسوخ کرنا پڑی۔ انجن میں آگ لگنے سے جہاز میں دھواں بھر گیا اور مسافروں کو ایمرجنسی ایگزٹ سے باہر نکالا گیا۔ گورنر گلگت بلتستان برجیس طاہر سمیت چالیس مسافروں کو دوسرے طیارے میں منتقل کر دیا گیا۔ سول ایوی ایشن حکام نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن