ڈاکٹر سہیل سلیم کی خدمات کو فراموش نہیں کر سکتے : ترجمان پی سی بی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے جی ایم میڈیسن پی سی بی ڈاکٹر سہیل سلیم کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ ڈاکٹر سہیل سلیم سلیکشن کمیٹی کے ارکان کے کہنے پر ان فٹ کھلاڑیوں کو فٹنس سرٹیفکیٹس جاری کرتے رہے ہیں۔ پی سی بی ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر سہیل سلیم کا شمار ان باصلاحیت ڈاکٹرز میں ہوتا ہے جن کی وجہ سے پاکستان کرکٹ کے لئے کھلاڑی جن کا فٹنس مسائل کی وجہ سے انٹرنیشنل کیرئر ختم ہو جانا تھا وہ محفوظ رہا۔ ڈاکٹر سہیل سلیم کی پاکستان کرکٹ کے لئے خدمات ہیں انہیں فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ غلط ذرائع سے شائع ہونے والی خبر کی سختی سے تردید کی جاتی ہے۔