اکنامک ورکنگ زون ابھی نہیں بنا، پنجاب میں منصوبوں کا الزام غلط ہے، احسن اقبال
اسلام آباد (وقت نیوز) وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے چین قرضہ نہیں دے رہا، سرمایہ کاری کررہا ہے، تینوں صوبوں کے وزراء اعلیٰ کو چینی صدر کے استقبال پر بلایا تھا، پرویز خٹک نے دھرنے کی وجہ سے انکار کردیا تھا۔ وقت نیوز پروگرام اپنا اپنا گریبان میں فصیح اللہ جان کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا اکنامک ورکنگ زون ابھی نہیں بنا، پنجاب میں منصوبوں کا الزام غلط ہے، کچھ لوگ مسلم لیگ (ن) سے حسد کرتے ہیں اسلئے مخالفت کررہے ہیں، دسمبر2018ء میں منصوبہ مغربی روٹ بحال ہوجائیگا، وزیر اعظم کی خواہش ہے منصوبہ جلد مکمل ہو ، میرے پاس 13,12 ارب ڈالر ہوتے تو پہلے دیا میر بھاشا ڈیم پر لگاتا، وزیراعظم فاٹا کی ترقی کیلئے خصوصی پیکیج دیں گے، فاٹا کے احساس محرومی کو دورکیاجائیگا۔