• news

مشرف کا بیان مسترد، پوری دنیا کو ہماری فوجی طاقت کا علم ہے: بھارت

نئی دہلی (صباح نیوز) بھارت نے پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کے کارگل جنگ بارے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری دنیا کو بھارت کی حقیقی فوجی طاقت کا علم ہے۔ بھارتی ٹیلی ویژن دور درش کے مطابق وزیر مملکت ڈاکٹر جیتندرا سنگھ نے پرویز مشرف کے کارگل جنگ سے متعلق بیان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ دنیا کارگل جنگ سے قبل اور بعد میں بھارت کی طاقت سے آگاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا اب بھارت کو ایک عالمی طاقت کے طور پر دیکھتی ہے۔ واضح رہے کہ پرویز مشرف نے اتوار کو کراچی میں ایک تقریب کے دوران کہا تھا کہ ہماری مسلح افواج نے 1999 کی کارگل جنگ کے دوران بھارت کو گلے سے پکڑ لیا تھا اور ان کے بقول بھارت یہ تین ماہ کی جنگ کو کبھی بھی بھول نہیں پائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن