• news

ایم کیو ایم کے 19کارکنوں کی بازیابی ، سندھ ہائیکورٹ نے ڈی جی رینجرز سے جواب طلب کرلیا

کراچی(اے این این) سندھ ہائیکورٹ نے متحدہ قومی موومنٹ کے19کارکنوں کی بازیابی سے متعلق ڈی جی رینجرز سے 2ہفتوں میں جواب طلب کرلیا ۔ منگل کو سندھ ہائیکورٹ میں متحدہ قومی موومنٹ کے 19 کارکنوں کی بازیابی کے حوالے سے درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران ایم کیو ایم کے کارکنوں کے اہلخانہ کی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں سے 19افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ رینجرز کی جانب سے گرفتار افراد کو کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا اور نہ ہی ان کے حوالے سے اہلخانہ کو کچھ بتایا جا رہاہے ۔ رینجرز کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ سے جواب داخل کرانے کے لیے مہلت طلب کی گئی ۔ عدالت نے رینجرز کی جانب سے مہلت کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز کو کارکنوں کی بازیابی سے متعلق 2 ہفتوں میں جواب داخل کرنے کا حکم دیدیا ۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 2ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی ۔

ای پیپر-دی نیشن