• news

فیروز والہ: محنت کش کپڑے دھوتے فیکٹری کے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

فیروزوالہ (نامہ نگار) لاہور روڈ کی آبادی منڈیالی کے قریب فیکٹری کے تالاب میں محنت کش ڈوب کر ہلاک ہوگیا جبکہ تین مزدوروں نے خود کو بچالیا۔ ملتان کا رہائشی 26 سالہ محنت کش گلزار احمد فیکٹری احاطے میں پانی کے تالاب کے کنارے بیٹھ کر کپڑے دھو رہا تھا کہ اچانک اس کا پائوں پھسل گیا جو گہرے تالاب میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرلی۔

ای پیپر-دی نیشن