مسیحی جوڑے کو زندہ جلانے کا مقدمہ دو ملزموں کی ضمانت منظور، 5 کی خارج
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے کوٹ رادھاکشن میں مسیحی جوڑے کو زندہ جلانے کے مقدمے میں ملوث 2 ملزموں کی ضمانت منظور جبکہ 5 ملزموں کی ضمانت خارج کر دی۔ فاضل عدالت کی طرف سے تجمل اور حنیف کی ضمانت منظور کی گئی جبکہ حارث، وقاص، عثمان، ارسلان اور نثار کی ضمانت خارج کردی گئی۔