ایشیائی ترقیاتی بنک سے ملنے والے قرضے سے کوٹلی میں پن بجلی منصوبہ شروع کیا جائے گا، ذرائع
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان میں بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق پاکستان میں نجی شعبے کو 6 کروڑ پچاس لاکھ ڈالر قرضہ دیا جائے گا جس کے ذریعے کوٹلی ڈسٹرکٹ میں پونچھ دریا کے مقام پر پن بجلی تیار کی جائے گی۔ منصوبے کے تحت 102 میگا واٹ بجلی تیار ہوگی۔ اے ڈی بی کے مطابق پن بجلی کا یہ منصوبہ مارچ 2019ء میں مکمل ہوگا۔