• news

نواز شریف کیخلاف منی لانڈرنگ کا الزام، سماعت 9 رکنی بنچ میں کرنے کیلئے ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر

لاہور (وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم نواز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزام کی بنیاد پر دائر درخواست کی سماعت نو رکنی بنچ کے روبرو کرنے کے لئے ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پانچ رکنی بنچ نے چھبیس سال بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق سوال اٹھایا ہے جو کہ قانون سے مطابقت نہیں رکھتا۔ درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ کرنے کا اختیار پانچ رکنی بنچ کو حاصل نہیں ہے اس کے لئے نو ججز پرمشتمل بنچ تشکیل دیا جائے۔ ابتدائی سماعت سے قبل درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق بحث انصاف کے راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن