• news

پرویز رشید نے سینٹ میں آدھا سچ بولا، معذرت نما بیان کا جائزہ لیا جا رہا ہے: حنیف جالندھری

اسلام آباد (آن لائن) پرویز رشید نے سینٹ میں آدھا سچ بولا، ان کے معذرت نما بیان کا جائزہ لیا جارہا ہے ،آئندہ ایک دو روز میں اتحاد تنظیمات مدارس کی جانب سے متفقہ موقف پیش کیا جا ئے گا، پرویز رشید کی ذات سے کوئی اختلاف نہیں لیکن شعائر اللہ کی توہین کوئی مسلمان ہرگز برداشت نہیں کر سکتا۔ ان خیالات کا اظہار اتحاد تنظیمات مدارس کے ترجمان مولانا محمد حنیف جالندھری نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ تمام مکاتب فکر کے زعماء نے مشترکہ موقف اپنایا ہے اس لیے پرویز رشید کے معذرت نما بیان کے حوالے سے بھی انفرادی ردعمل نہیں دے سکتے۔

ای پیپر-دی نیشن