کشمیریوں کو انکی جدوجہد کیلئے ہتھیار فراہم کئے جائیں، 57فیصد پاکستانیوں کی رائے
اسلام آباد(سپیشل رپورٹ)رائے عامہ کے سروے کرنے والے ادارے گیلانی فائونڈیشن نے گیلپ پاکستان کے لئے ایک سروے کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ1990میں کئے گئے ایک سروے کے مطابق 76فیصد پاکستانی اس بات کے حق میں تھے کہ پاکستان کشمیریوں کی ایسی آزادی کے لئے ہتھیار فراہم کرے جب کہ12فیصد نے ہتھیاروں کی فراہمی کی مخالفت کی تھی۔گیلپ پاکستان کے لئے کئے گئے 2015کے سروے میں57فیصد پاکستانیوں نے کشمیریوں کو اس آزادی کے لئے ہتھیاروں کی فراہمی کی حمایت کی ہے جب کہ42فیصد کا خیال ہے کہ پاکستان کو کشمیریوں کو ہتھیار فراہم نہیںکرنا چاہئیں ایک فیصد نے رائے ظاہر نہیں کی1990سے اب تک کشمیریوں کی ہتھیاروں کی فراہمی کی بات کرنے والوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔