• news

بھارت: 5 دلت خواتین کو 4 گھنٹے برہنہ گھمایا گیا، 15 افراد پر مقدمہ، 4 گرفتار

لکھنو (آئی این پی) بھارت میں خواتین کے ساتھ ناروا سلوک کا ایک اور شرمناک واقعہ سامنے آگیا۔ دلت ذات کی 5خواتین کو دوسری ذات کے افراد نے برہنہ کرکے 4 گھنٹے سڑکوں پرگھمایا۔ واقعہ ریاست اترپردیش کے ضلع شاہجہان پور میں پیش آیا جہاں ایک برادری کی لڑکی دلت ذات کے لڑکے کے ساتھ بھاگ گئی تھی، گائوں والوں کے مداخلت کرنے پر خواتین کو چھوڑدیا گیا۔ پولیس نے لڑکی کے والد سمیت 4 افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ 15 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن