ہائیکورٹ: آتشزدگی سے 6بچوں کی ہلاکت غفلت کے مرتکب افسروں پر مقدمہ کیلئے درخواست پر کمشنر لاہور ڈویژن سے رپورٹ طلب
لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے شادباغ میں چھ بچوں کے آگ سے جھلس کر جاں بحق ہونے کے واقعہ میں غفلت کے مرتکب افسروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے دائر درخواست پر کمشنر لاہور ڈویژن سے رپورٹ طلب کر لی۔ جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ آگ لگنے کے واقعے میں چھ معصوم بچوں کی اموات ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو اور فائر بریگیڈ کی نااہلی ہے، مناسب اور بروقت انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے چھ معصوم بچے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔