• news

وزارت مذہبی امور نے معاونین حجاج کیلئے حج نہ کرنے کا بیان حلفی لازمی قرار دیدیا

اسلام آباد (آن لائن) وزارت مذہبی امور نے معاونین حجاج کیلئے حج نہ کرنے کا بیان حلفی لازمی قرار دے دیا جبکہ سعودی عرب میں حج انتظامات کا جائزہ لینے والے قائمہ کمیٹی کے ارکان سمیت وزارت مذہبی امور کے اعلیٰ افسران رواں سال بھی جائیں گے اور مفت حج کرنے کے ساتھ ساتھ سرکاری خزانہ سے ٹی اے ڈی اے بھی وصول کریں گے، معتبر ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ وزارت مذہبی امور نے معاونین کیلئے جو بیان حلفی تیار کیا ہے اس کے مطابق معاونین سے یہ حلف لیا جائے گا کہ وہ حج نہیں کریں گے اور اگر وہ حج کرتے ہیں تو انہیں حج کی پوری رقم ادا کر نا ہوگی، یاد رہے کہ پچھلے سال معاونین حجاج وہاں جا کر حج کرتے رہے جس پر اس سال بیان حلفی تیار کر لیا گیا ہے جس پر دستخط لازمی ہوں گے اس پر موقف دیتے ہوئے جوائنٹ سیکرٹری حج فاروق خان نے لیت ولعل سے کام لیا اور کوئی خاص جواب نہ دیا۔

ای پیپر-دی نیشن