• news

ملتان میں پی پی 196 کے ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کل ہوگی

ملتان(صباح نیوز) ملتان میں پی پی 196 کے ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کل (جمعرات) اکیس مئی کو ہوگی۔اکتالیس پولنگ سٹیشنوں کو حساس قرار دیدیا گیا۔ ملتان میں پی پی ایک سو چھیانوے کے حلقہ میں کل ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ اٹھہتر ہزار دو سو اٹھہتر ہے۔ پولنگ کیلئے ایک سو تینتیس پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔ حلقہ میں کل گیارہ یونین کونسلز شامل ہیں، جبکہ اس حلقہ میں مسلم لیگ (ن)، پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلزپارٹی و دیگر پارٹیوں کے سات امیدوار میدان میں ہیں، جبکہ سات امیدوار آزاد حیثیت سے انتخاب لڑ رہے ہیں ، حلقے میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا محمود الحسن اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار رانا جبار کے درمیان ون ٹو ون مقابلے کی توقع ہے۔

ای پیپر-دی نیشن