الطاف حسین کی تقریر نشر کرنے پر پابندی کیخلاف متحدہ کے ارکان کا پارلیمنٹ ہائوس کے گیٹ پر احتجاج
اسلام آباد(آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی تقریر نشر کرنے کی پابندی کے خلاف ایم کیو ایم ارکان پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ ہائوس کے گیٹ پر احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے پیمرا کے خلاف شدید نعرہ بازی کی، شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ آج ایم کیو ایم کا احتجاج بنیادی حقوق کیلئے ہے، آزادی رائے کا حق سب کو ہے صرف ایک فرد پر پابندی لگانا ظلم ہے۔