• news

گوجرانوالہ: پسند کی شادی پر ماں نے بیٹی کو گنجا کرکے زنجیروں میں جکڑ دیا

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) پسند کی شادی کرنیوالی بیٹی کو ماں نے بہانے سے گھر بلا کر اسکے سر کے بال مونڈکر زنجیروں میں جکڑ کر گھر میں قید کردیا، پولیس نے لڑکی کو بازیاب کر واکے تھانے منتقل کردیا۔ کینٹ کے علاقہ مہر کالونی کی رہائشی صا ئمہ نے گھر سے بھاگ کر پسند کی شا دی کر لی تھی، اسی رنجش پر اسکی ماں شمیم نے صائمہ کو بہانے سے گھر بلاکر سر کے بال مونڈ دئیے اور اسے زنجیروں میں جکڑ کر کمرے میں قید کردیا تاہم صائمہ کے شو ہر ادریس کی اطلا ع پر پولیس نے چھاپہ مار کر زنجیروں میں جکڑی صا ئمہ کو بازیاب کروا کے لڑکی کی والدہ شمیم بی بی کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے لڑکی کے شوہر ادریس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن