• news

کور کمانڈر لاہور کی گورنر پنجاب سے ملاقات، امن و امان اہم قومی امور پر تبادلہ خیال

لاہور (خصوصی رپورٹر) کور کمانڈر لاہور لیفٹننٹ جنرل نوید زمان نے گورنر ہائوس لاہور میں گورنر پنجاب ملک محمد رفق رجوانہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں امن و امان کی صورتحال اور اہم قومی امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف ضرب عضب صحیح سمت پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی نے علاقائی اور عالمی امن کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ہماری مسلح افواج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے۔ جس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی پوری دنیا معترف ہے۔ کور کمانڈر لاہور لیفٹننٹ جنرلنوید زمان نے کہا کہ مسلح افواج ملک سے دہشت گردوں کے صفایا کے لئے پرعزم ہیں اور سماجی دشمن عناصر سے سختی سے نمٹ رہی ہیں۔ انہوں نے گورنر پنجاب کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ علاوہ ازیں ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ سے پنجاب گورنر ہاوس میں ملاقات کی۔ ڈپٹی سپیکر نے گورنرپنجاب کے اہم عہدہ پر فائض کئے جانے پر مبارک باد پیش کی ۔ملاقات کے دوران جنوبی پنجاب کے حوالے سے اہم مسائل پر بات چیت ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن