• news

عمران سے ایرانی سفیر کی ملاقات، دورے کی دعوت قبول کرلی، جون کے پہلے ہفتے میں جائیں گے

اسلام آباد (آن لائن) عمران سے ایرانی سفیر علی رضا نے ملاقات کی اور عمران خان کو ایران کے دورے کی دعوت دی جسے چیئرمین پی ٹی آئی نے قبول کرلیا۔ جون کے پہلے ہفتے ایران کا دورہ کریں گے۔ ملاقات میں دوطرفہ صورتحال سمیت یمن کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمران خان نے کہا کہ یمن تنازعہ کو بات بات چیت سے حل کیا جائے اور خون ریزی سے گریز کیا جائے۔ یمن تنازعہ کے حل کیلئے ایران بھی موثر اقدامات کرے۔

ای پیپر-دی نیشن