• news

پشاور ہائیکورٹ نے گیس انفراسٹرکچر سیس کیخلاف حکم امتناعی خارج کردیا

پشاور (آئی این پی) پشاور ہائی کورٹ نے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کے خلاف حکم امتناعی خارج کرتے ہوئے وفاقی حکومت کی طرف سے ٹیکس لگانے کا حکم برقرار رکھا جبکہ سی این جی سٹیشنز اور انڈسٹریزکو نوٹس جاری کر دیئے۔ منگل کو عدالت عالیہ پشاور کے چیف جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس مسزا رشاد قیصر پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ وفاقی حکومت کی طرف سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل عتیق شاہ عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے سپریم کورٹ کے مختلف کیسوں کا حوالہ دیا۔ دو رکنی بنچ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے دلائل کے بعد گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کیخلاف حکم امتناعی خارج کرتے ہوئے وفاقی حکومت کی طرف سے ٹیکس لگانے کا حکم برقرار رکھا۔

ای پیپر-دی نیشن