• news

شمالی کوریا پر مزید پابندیاں لگانے پر غور کررہے ہیں:جان کیری

سیول(اے این این)امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کیخلاف مزید پابندیاں لگانے پر غور کررہے ہیں، شمالی کوریا بات چیت شروع کرنے کیلئے اپنے ایٹمی پروگرام کو روکنے کیلئے ضروری اقدامات نہیں کر رہا۔ جنوبی کوریا کے وزیرخارجہ ینگ بیانگ کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جان کیری نے شمالی کوریا پر پر تشدد کارروائیاں کرنے کا الزام لگایا اور جنوبی کوریا کو بھرپور تحفظ فراہم کرنے کے اپنے وعدوں کی پاسداری کی یقین دہانی کرائی۔

ای پیپر-دی نیشن