عمران فاروق قتل، منی لانڈرنگ کیس کے2 ملزم دبئی اور ابوظہبی سے گرفتار
دبئی + کراچی (نوائے وقت نیوز + نوائے وقت رپورٹ) عمران فاروق قتل اور منی لانڈرنگ کیس میں 2 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع نے یو اے ای حکام کے حوالے سے بتایا کہ ایک شخص کو دبئی اور دوسرے کو ابو ظہبی سے گرفتار کیا گیا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حراست میں لئے گئے دونوں افراد کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔ ذرائع کے مطابق اس بارے میں مزید تفتیش جاری ہے۔ علاوہ ازیں ترجمان ایم کیو ایم نے کہا ہے کہ دبئی یا ابوظہبی سے ایم کیو ایم کا کوئی کارکن گرفتار نہیں ہوا۔ دبئی یا ابوظہبی سے حالیہ گرفتاریوں سے ایم کیو ایم کا کوئی تعلق نہیں۔ آپریشن کے نام پر کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔ منگل کی رات ایم کیو ایم کے 6 کارکن گرفتار کئے گئے۔