• news

کراچی: سٹ انسپکٹر فائرنگ سے جاں بحق، رینجرز سے مقابلوں میں 5 دہشت گرد ہلاک

کراچی(نیٹ نیوز+ نوائے وقت رپورٹ) کراچی کے علاقے شریف آباد تھانے میں فائرنگ سے سب انسپکٹر ہاشم غوری جاں بحق ہوگیا۔ بتایا گیا ہے 40 سالہ ہاشم غوری گلستان جوہر میں رہائش پذیر تھا ۔ پولیس کے مطابق ہاشم گھریلو مسائل سے پریشان تھا۔ اس نے ہیڈ محرر کے کمرے میں کنپٹی پر گولی مار کر خود کشی کی تاہم ہاشم غوری کے اہلخانہ نے واقعہ کو قتل قرار دیتے ہوئے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اور کہا کہ ہاشم کے تھانہ کے ایس ایچ او طارق بیگ سے تنازعات چل رہے تھے اسی نے ہاشم کو قتل کرایا۔ واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ جاں بحق اہلکار کی نعش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ اے ایس آئی ہاشم شریف آباد تھانے میں تعینات تھا۔ دریں اثنا ء لیاری کے مختلف علاقوں میں رینجرز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے ان میں ارشد پپو گینگ کے دہشت گرد جمال ، ریاض ، قدیر ، شکیل اور بشیر عرف بھگوان شامل ہیں مقابلے چاکیواڑہ اور جان آباد میں ہوئے مارے جانیوالے دہشت گرد 100 سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے جن کے قبضے سے بھاری اسلحہ برآمد ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن