لاہور ہائیکورٹ کیلئے 10 ججوں کے ناموں، جسٹس اطہر من اللہ کی مدت میں توسیع کی منظوری
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) چیف جسٹس ناصر الملک نے ججز کی تقرری سے متعلق جوڈیشل کمشن کے اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کیلئے 10 ججوں کے ناموں کی منظوری دیدی جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج اطہر من اللہ کو مستقل کرنے کی بھی منظوری دیدی۔ مذکورہ سمری پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دی گئی۔ بدھ کو سپریم کورٹ بلڈنگ اسلام آباد میں چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں جوڈیشل کمشن کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے ججز وزیر قانون پنجاب پرویز رشید اٹارنی جنرل سلیمان اسلم بٹ، سینئر و کلا اور بار کے نمائندوں یاسین آزاد وغیرہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کیلئے شاہد مبین، فرخ گلزار، راجہ شاہد محمود، اسلم جاوید منہاس، شہرام سرور، ساجد محمود سیٹھی، سردار سرفراز، سردار احمد ندیم ڈوگر، مشتاق احمد اور ارم سجاد گل کو ایڈیشنل جج بنانے کی منظوری دی گئی جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج اطہر من اللہ کو مستقل کرنے کی بھی منظوری بھی دی گئی۔ حتمی منظوری کیلئے وزارت قانون کے توسط سے یہ نام صدر پاکستان کو بھجوائے جائیں گے جس کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائیگا۔
جج/ نام منظوری