• news

سندھ ہائیکورٹ: فریال تالپور کی درخواست پر ذوالفقار مرزا کو نوٹس جاری، سکیورٹی فراہمی کیلئے سابق وزیر داخلہ کی پٹیشن پر سماعت ملتوی

کراچی (وقائع نگار)سندھ ہائیکورٹ نے ذوالفقار مرزا کی طرف سے سکیورٹی کی فراہمی کیلئے دائر درخواست پر سماعت 29 مئی تک ملتوی کردی جبکہ فریال تالپور کی پٹیشن پر ذوالفقار مرزا کو نوٹس جاری کردیا۔ ذوالفقار مرزا کی جانب سے وکیل اشرف سموں نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ فریال تالپور اور دیگر وزرا کو بھی سکیورٹی فراہم کی گئی ہے لیکن ان کے موکل کو سکیورٹی فراہم نہیں کی جا رہی اور ان کے موکل کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں جبکہ اسی درخواست میں فریال تالپور نے فریق بنتے ہوئے اپنا موقف اختیار کیا تھا کہ انہیں سکیورٹی عدالتی حکم پر دی گئی۔ ذوالفقار مرزا بلا جواز تنقید نہ کریں۔ عدالت نے فریال تالپور کی درخواست پر کہ ذوالفقار مرزا ان کو بلا جواز تبقید کا نشانہ بنا رہے ہیں ڈاکٹر ذوالفقار مرزاکو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 29 مئی تک ملتوی کردی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن