غیر تسلی بخش جواب پر ایم ڈی، جی ایم پیپکو، چیف ایگزیکٹو لیسکو کو توہین عدالت کے نوٹس
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں غیرتسلی بخش جواب داخل کرانے پر ایم ڈی پیپکو عمر رسول، جنرل منیجر پیپکو سعید احمد اور چیف ایگزیکٹو لیسکو قیصر زمان کو توہین عدالت کے شوکاز نوٹس جاری کردئیے۔ فاضل عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل شفقت محمود چوہان ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بزرگ ایکسئین کو عدالتی احکامات کے باوجود تبدیل کردیا گیا جو کہ واضح طور پر توہین عدالت ہے۔ تینوں سرکاری افسران نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کی بجائے مبہم جواب داخل کرایا۔ عدالت کے روبرو ایم ڈی پیپکو عمر رسول، جنرل منیجر پیپکو سعید احمد اور چیف ایگزیکٹو لیسکو قیصر زمان کی جانب سے غیرتسلی بخش جواب داخل کرنے پر عدالت نے تینوں افسروں کو توہین عدالت کے شوکاز نوٹس جاری کردئیے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 18جون تک ملتوی کرتے ہوئے تینوں افسران کو طلب کرلیا۔