امریکہ اور اتحادیوں کے رمادی کا قبضہ چھڑانے کیلئے داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
بغداد+واشنگٹن(اے این این+ رائٹر) عراقی فوج نے رمادی کے ارد گرد توپیں اور ٹینک تعینات کر دیئے ہیں ، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بتایا امریکہ اور اتحادیوں منے رمادی پرفضائی حملے شروع کر دیئے ۔ داعش کے ٹھکانوں کو نشا نہ بنایا ۔ عراقی حکومت نے ایرانی حمایت یافتہ شیعہ ملیشیا کی خدمات بھی حاصل کرلیں جبکہ عوام سے رضاکارانہ طور پر داعش کیخلاف لڑنے کی اپیل بھی کی گئی ہے ادھر عراقی کابینہ نے رضاکاروں کو بھرتی کرنے کی منظوری دیدی ہے ، دوسری طرف رمادی شہر پر قابض داعش کے جنگجوئوں نے بارودی سرنگیں بچھانا شروع کر دی ہیں ۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق جنگجوئوں نے رمادی کے جنوبی علاقوں میں جمع ہونا شروع کر دیا ہے۔