• news

لاہور انڈر 16 کرکٹ ٹیم کو ڈیرہ مراد جمالی سے شکست، کوچ محسن کمال ناکام

لاہور (نمائندہ سپورٹس/سپورٹس رپورٹر) لاہور انڈر16 ٹیم کی ڈیرہ مراد جمالی سے شکست افسوسناک ہے۔محسن کمال بحثیت کوچ نتائج دینے میں ناکام رہے ہیں۔اتنے بڑے شہر کی ٹیموں کا قومی سطح انڈر16 انڈر19 اور فرسٹ کلاس کرکٹ میں مسلسل خراب کارکردگی سے شکوک و شبہات پیدا ہوئے ہیں۔نچلی سطح پر سلیکشن کے بھی بہت مسائل ہیں۔مختلف ٹیموں کی طرف سے غیر معیاری کھیل پر ارباب اختیار کو جاگ جانا چاہئے۔بہتر اقدامات اور میرٹ پر سلیکشن سے معاملات بہتر ہو سکتے ہیں۔انٹر نیشنل کرکٹر و کوچ شاہد انور کا کہنا تھا کہ لاہور میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔لیکن ٹیلنٹ کی تلاش اور انکو نکھارنے والے افراد کی کمی نظر آتی ہے۔لاہور انڈر 16 ٹیم کی ڈیرہ مراد جمالی کے خلاف ناکامی حیران کن ہے۔کچھ مسائل ضرور ہیں انہیں دیکھنا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن