• news

فلم 'دیکھ مگر پیار سے' کی لاہور میں جاری شوٹنگ مکمل ہوگئی

لاہور(کلچرل رپورٹر)پاکستانی اداکارہ حمیمہ ملک اور سکندر رضوری کی فلم 'دیکھ مگر پیار سے' کی لاہور میں جاری شوٹنگ مکمل ہوگئی۔فلم کے اداکار اور عملے کے مطابق اس فلم کو کرنے میں سب کو بہت مزہ آیا ہے اور ایسا لگتا ہے جیسے شوٹنگ ابھی شروع ہوئی ہے۔فلم دیکھ مگر پیار سے اس سال اگست میں ریلیز ہوگی اور یہ نور جہاں کے نواسے سکندر رضوی کی پاکستانی انڈسٹری میں پہلی فلم ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن