• news

اداکار رنگیلا کی 10ویں برسی 24مئی کومنائی جائے گی

لاہو ر(کلچرل رپورٹر ) پاکستانی فلمی صنعت کے معروف مزاحیہ اداکار رنگیلا کی 10ویں برسی 24مئی کومنائی جائے گی ۔رنگیلا یکم جنوری 1937ء کو افغانستان میں پیدا ہوئے، ان کا اصل نام محمد سعید خان تھا۔ اس عظیم فنکارنے شروع میں کئی فلموں کے بورڈ تک بھی پینٹ کئے اور پھر سٹیج کی ر اہ اختیار کرلی۔اپنے فلمی کیریئر کا آغاز انہوں نے 1958ء میں فلم ’’جٹی‘‘ سے کیا۔ 24 مئی 2005ء کو اس دنیا ئے فانی سے کوچ کر گئے۔

ای پیپر-دی نیشن