• news

انٹرنیشنل کرکٹ واپس آ گئی سب زخم بھر گئے: احسن رضا

لاہور (نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) سری لنکن ٹیم حملہ میں زخمی ہونے والے قومی امپائر احسن رضا بھی زمبابوے کی آمد پر بہت خوش ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس آ گئی سب زخم بھر گئے ہیں۔چھ سال پہلے ہونے والے حملے کے بعد سے مایوس نہیں ہوا آج کے اس دن کا انہیں انتظار تھا۔ زمبابوے کی کرکٹ ٹیم پاکستان آئی ہے یہ ان کے لیے بہت بڑی خبر ہے جس سے ان کی ساری تلخ یادیں ختم ہو گئیں اور زخم ختم ہو گئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ کی کالی رات اب روشنیوں میں تبدیل ہونے جا رہی ہے جس سے کرکٹ دشمنوں کا نشانہ بننے والے احسن رضا سمیت سب بہت خوش ہیں۔میں نوائے وقت گروپ کا مشکو ر ہوں 2009ء میں جب سری لنکن ٹیم پر ہونے والے حملے کے بعد مجھے زخمی ہونے پر حکام کی توجہ دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ای پیپر-دی نیشن