• news

سوئی: بارودی سرنگ پھٹنے سے کم سن بہن بھائی جاں بحق، کوئٹہ میں دستی بم حملہ، 5افراد زخمی

کوئٹہ(بیورورپورٹ+ نوائے وقت رپورٹ+ نیوز ایجنسیاں) کواری روڈ کوئٹہ پر دستی بم کے دھماکے میں 5افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، بم ایک دکان پر پھینکا گیا، ملزمان کی شناخت نہیں ہو سکی، این این آئی کے مطابق دکان شراب کی تھی۔ ادھر سوئی کے علاقے میں بارودی سرنگ پھٹنے سے دو کم سن بہن بھائی جاں بحق ہو گئے ۔ 9سالہ بگاخان اپنی 11سالہ بہن حاجراں کے ہمراہ بھیڑ بکریاں چروا رہا تھا کہ زیر زمین چھپائی گئی بارودی سرنگ پھٹنے سے دونوں موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ فرنٹیئر کور بلوچستان نے تربت اور بارکھان شہر میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 3دہشت گردوں کو گرفتار کر کے اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے۔ علاوہ ازیں پنجگور میں عسکری تعمیراتی ادارے کے 3 مغوی ٹھیکیداروں کو رہا کردیا گیا ہے اور تینوں واپس کیمپ پہنچ گئے ہیں، انہیں 12مئی کو اغواء کیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن