سہیل انور سیال وزیر داخلہ سندھ مقرر، حلف اٹھا لیا، منظور وسان سے وزیر جیل خانہ جات کی ذمہ داریاں واپس لیکر ان کے سپرد کردی گئیں
کراچی (نوائے وقت نیوز) رکن سندھ اسمبلی سہیل انور سیال کو وزیر داخلہ سندھ مقرر کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے رکن سندھ اسمبلی سہیل انور سیال کو وزیر داخلہ سندھ بنانے کی منظوری دے دی۔