ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (پنجاب) کا دورہ قذافی سٹیڈیم، سکیورٹی انتظامات پر تفصیلی بریفنگ
لاہور(خبر نگار)ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (پنجاب) میجر جنرل عمر فاروق برکی نے قذافی سٹیڈیم لاہور کا دورہ کیا ۔موقع پر موجود رینجرز احکام نے انہیں قذافی سٹیڈیم کی سکیورٹی انتظامات کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جس پرانہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب رینجرز ملکی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ دوسرے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر ملک کی داخلی سکیورٹی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ پوری قوم کو پنجاب رینجرز کے بہادر جوانوں پربھر پور اعتماد ہے جس کے نتیجہ میں غیر ملکیوں کی سکیورٹی کی لئے پنجاب رینجرز کو تعینات کیا گیا ہے جسے ہم انشااللہ احسن طریقہ سے انجام دیں گے۔