کائنات کی تخلیق
کائنات کی تخلیق محض دل لگی کا نتیجہ نہیں بلکہ یہ حقیقت پر مبنی ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ کائنات اپنی ساخت کے لحاظ سے وسعت پذیر ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ کوئی تکمیل یافتہ بے حرکت اور غیر تغیر پذیر چیز نہیں۔ قرآن گردش لیل و نہار کا خدا کی بڑی بڑی نشانیوں میں شمار کرتا ہے۔
(’’علم اور مذہبی واردات و مشاہدات‘‘ سے اقتباس)