شیخوپورہ اور نواحی علاقوں میں گیسٹرو کی وبا پھیل گئی، 200 سے زائد مریض نجی و سرکاری ہسپتالوں میں داخل
شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) شیخوپورہ اور نواحی علاقوں میں گیسٹرو کی وبا پھیل گئی۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں میں لائے جانے والے گیسٹروکے مریضوں کی تعداد 200 سے زائد ہو گئی، معلوم ہوا ہے شیخوپورہ اور اسکے نواحی علاقوں میں محکمہ صحت کے عملے کی ملی بھگت سے 12سے زائد ایسی فیکٹریاں چلنے کا انکشاف ہوا ہے جن میں مضر صحت محلول اور سرکاری پائپوں کے پانی کی مدد سے بین الاقوامی برانڈ کی جعلی بوتلیں تیار کی جاتی ہیں۔