• news

کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں نظرثانی پٹیشن دائر

لاہور (وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لئے نظر ثانی پٹیشن دائر کر دی گئی۔ پاکستان ایگری فورم کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے پر عمل درآمد میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا معاملہ التوا میں ڈالنے سے ملک اندھیروں میں ڈوب چکا ہے۔ منصوبہ پایہ تکمیل تک نہ پہنچنے سے بجلی کا بحران بے قابو جن بن چکا ہے۔ عدالت عظمیٰ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے اور وفاقی حکومت کو مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کی روشنی میں کالا باغ ڈیم کی جلد تعمیر کے احکامات صادر کرے۔

ای پیپر-دی نیشن