• news

کراچی: امریکی فوج کے 21 کنٹینرز سے چوری ہونیوالے لاکھوں ڈالر مالیتی جنریٹرز برآمد

کراچی (آن لائن) ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ کسٹمز کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے امریکی فوج کے 21کنٹینرز سے چوری ہونے والے لاکھوں ڈالر مالیت کے جنریٹرز برآمد کر لیے۔ ٹرانزٹ ٹریڈ کسٹمز ذرائع کے مطابق امریکی فوج کے 21کنٹینرز سے چوری کیے گئے لاکھوں ڈالر مالیت کے جنریٹرز برآمد کر لیے گئے۔ جنریٹرز جلال آباد سے کراچی کے راستے دبئی جانے والے امریکی فوج کے کنٹینرز سے چوری کیے گئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرانزٹ ٹریڈ کسٹمز کے اہلکاروں نے جنریٹرز برآمد کر کے کنٹینرز اور 11گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں، اور گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن