قلعہ دیدار سنگھ: سڑک عبور کرتے شخص کو بچاتے ٹرک پر لدی کرین گرنے سے کار تباہ، ڈرائیور شدید زخمی
قلعہ دیدار سنگھ (نامہ نگار) سڑک عبور کرتے شخص کو بچاتے ٹرک پر لدی ہوئی کرین اوور ٹیک کرتی ہوئی کار پر آ گری،کار ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔ ٹریفک وارڈنز کی نااہلی سے حافظ آباد روڈ ٹریفک کے لئے سات گھنٹے تک بند رہی۔ لدھیوالا وڑائچ میں تھانہ اروپ کے علاقہ حافظ آباد روڈ کوٹ اسحاق میں ٹرک ڈرائیور نے سڑک عبور شخص کو بچاتے اچانک پر بریک لگائی لدی کرین کار پر آ گری۔ کار سوار شیخ عبدالقدیر معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ گاڑیوں کی لمبی لائن لگ گئیں۔ کار کا ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا جسے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔