ننکانہ صاحب:’’بچپن کی محبت‘‘ 70 سالہ دولہا 60 سالہ دلہن بیاہ لایا
ننکانہ صاحب (نامہ نگار) پرانی محبت حقیقت میں بدل گئی ،70 سالہ دولہا اپنی 60 سالہ دلہن کو بیاہ لایا ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں برخودار کے رہائشی 70 سالہ محمد اشرف کی بیوی وفات پا چکی تھی جس کے بطن سے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہیں تینوں بچوں کی بھی شادیاں ہوچکی ہیں اشرف کی پتوکی کی رہائشی 60 سالہ غلام فاطمہ سے ڈسٹرکٹ کچہری ننکانہ صاحب میں رائے صداقت نواز کھرل ایڈووکیٹ کے چیمبر میں باقاعدہ نکاح پڑھا دیا گیا بتایا جاتا ہے اشرف اور غلام فاطمہ جوانی میں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار تھے مگر کسی وجہ سے تب ان کی شادی نہ ہو سکی تھی، غلام فاطمہ پتوکی کی رہائشی تھی اور طلاق یافتہ تھی جس کی کوئی اولاد نہ تھی اشرف اور غلام فاطمہ کی رسم نکاح کے موقعہ پر دونوں خاندانوں کے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔